Saturday, January 23, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے برمنگھم میں 14روز کیلئے قرنطینہ کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے برمنگھم میں 14روز کیلئے قرنطینہ کرلیا
June 29, 2020

برمنگھم ( 92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ،،کھلاڑیوں اور آفیشلز نے برمنگھم کے علاقے وورسٹر  میں 14 روز کیلئے خود کو قرنطینہ کرلیا، کھلاڑیوں کو کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی، قومی اسکواڈ کا آج کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

 پہلے ٹیسٹ سے قبل  کھلاڑیوں کا پانچ بار کورونا ٹیسٹ ہو گا،پاکستانی  ٹیم کی قرنطینہ  بلڈنگ کے ساتھ  ایک چھوٹا سا کرکٹ گراؤنڈ بھی ہے ۔ 14 روز قرنطینہ  میں گزارنے کے بعد قومی ٹیم ڈربی کے لیے روانہ ہو گا ،جہاں کھلاڑی  ٹور کا آغاز پریکٹس میچ سے کریں گئے۔

پاکستان  اور انگلینڈ کے درمیان تین  ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ہو گی ،پہلا ٹیسٹ میچ  پانچ اگست سے شروع ہو گا۔

20 رکنی قومی سکواڈ کے ساتھ مصباح الحق سمیت   گیارہ  ٹیم آفیشلز  بھی چارٹرڈ طیارے سے  انگلینڈ  پہنچے ہیں ۔ چیئرمین  پی سی بی  احسان مانی  اور انکی  اہلیہ بھی  ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں  اظہر علی ،بابر اعظم ،فہیم اشرف ،فواد عالم ، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسی خان شامل،اسد شفیق ،نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عابد علی،شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ بھی شامل  ہیں ۔

مصباح الحق سمیت   گیارہ  ٹیم آفیشلز اور چیئر مین پی  سی بی احسان مانی بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔