Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے آک لینڈ پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے آک لینڈ پہنچ گئی
December 15, 2020

آک لینڈ ( 92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے آک لینڈ پہنچ گئی ، اسکواڈ کوئنز ٹاؤن سے بذریعہ پرواز آکلینڈ پہنچا۔

قومی ٹیم  کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے  گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان شاہینز نے وانگرائے میں ٹریننگ شروع کر دی، کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔

کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں باؤلنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں ،کھلاڑیوں نے ٹریننگ کے پہلے روز بھرپور فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں، پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان  چار روزہ میچ 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔