قومی کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم ، دورہ ، آسٹریلیا ، روانہ، 3 ٹی ٹوئنٹی ، 2 ٹیسٹ میچ
۲۶ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۰ شام

 لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوگئی۔ گرین شرٹس اپنے دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

قومی ٹی 20 ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں  کینگروز کے دیس روانہ ہوگئی ۔ کھلاڑی علی الصبح  دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ  ہوئے ۔ ٹیم براستہ دبئی سڈنی پہنچے گی۔

دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے تین ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ گرین شرٹس اور کینگروز کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ تین نومبر کو سڈنی میں کھیلاجائے گا۔ دوسرا ٹی ٹوینٹی پانچ نومبر کو کینبرا اور تیسرا آٹھ نومبر کو پرتھ میں شیڈول ہے۔ ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم  31 اکتوبرکو پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

 قومی کرکٹ ٹیم ، دورہ ، آسٹریلیا ، روانہ، 3 ٹی ٹوئنٹی ، 2 ٹیسٹ میچ

ٹی ٹوئنٹی کپتان  بابراعظم آسٹریلیا میں  مثبت کرکٹ کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں۔ کہتے ہیں کوئی دباؤ نہیں ، نیچرل گیم کھیلیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 21 نومبر سے ہو گا۔ 29 نومبر سے شروع ہونے والا ایڈیلیڈ ٹیسٹ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز