Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی کرکٹ ٹیم اسکواڈ کا تیسرا گروپ انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگیا

قومی کرکٹ ٹیم اسکواڈ کا تیسرا گروپ انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگیا
July 8, 2020

لاہور ( 92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم اسکواڈ کا تیسرا گروپ برطانیہ کے لئے روانہ ہوگیا، تیسرے گروپ میں کرکٹر حیدرعلی ،عمران خان ،کاشف بھٹی اورمساجر ملنگ شامل ہیں ۔ قومی اسکواڈ کا تیسرا گروپ نجی ایئرلائن  کے ذریعے براستہ  دبئی انگلینڈ پہنچے گا۔

قومی اسکواڈ کا تیسرا گروپ نجی ایئرلائن  کے ذریعے براستہ  دبئی انگلینڈ پہنچے گا، کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اسکواڈ جوائن کر نے کی اجازت ہوگی ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا 26 رکنی اسکواڈ  پہلے ہی ووسٹر میں موجود ہے، اسکواڈ میں شامل حارث  رؤف واحد کھلاڑی ہیں جو ابھی انگلینڈ کے لیے روانہ نہیں ہو سکے، حارث دو بار کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انگلینڈ روانہ ہوسکیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 5اگست سے ہو گا، دونوں ممالک کے درمیان 28 اگست سے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیز بھی کھیلی جائے گی۔