قومی ٹی 20 کپ، سندھ کی سنٹرل پنجاب کو شکست

قومی ٹی 20 کپ، سندھ، سنٹرل پنجاب، شکست، فیصل آباد، 92 نیوز
۱۴ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۹ دن

فیصل آباد (92 نیوز) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے میچ میں سندھ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سنٹرل پنجاب کو تین وکٹوں سے شکست  دیدی۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے 189رنزکا ہدف آخری اوور میں سات وکٹوں کے نقصا ن پر حاصل کیا۔ سندھ کی جانب سے خرم منظور50، اسد شفیق 45، سرفرازاحمد 30 اور انورعلی 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، جس میں بابر اعظم کی شاندار سنچری بھی شامل تھی، انہوں نے 59 گیندوں پر ناقابل شکست 101 رنز بنائے تاہم انکی محنت باؤلرز نے خاک میں ملادی۔ سنٹرل پنجاب کے وقاص مقصود نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز