قومی ٹیم کے کھلاڑی کل سے واپس آنا شروع ہونگے ،سرفراز پریس کانفرنس کرینگے ‏

قومی ٹیم ‏ سرفراز ‏ پریس کانفرنس ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ کرکٹ ورلڈ کپ ‏
۰۶ جولائی, ۲۰۱۹ ۷:۰۲ شام

لاہور ( 92 نیوز ) کرکٹ ورلڈ کپ  میں سفرتمام ہونےکے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی کل سے واپس آنا شروع ہونگے،کپتان سرفراز احمد کل کراچی پہنچیں گے اور پریس کانفرنس کرینگے ۔

ورلڈ کپ میں سفرتمام ہونے کے بعد قومی ٹیم کے  کھلاڑی انگلینڈ سے براستہ دبئی کل صبح لاہور،کراچی اور اسلام آباد پہنچیں  گے۔

کھلاڑی تینوں شہروں میں شیڈول کے مطابق میڈیا سےگفتگو  بھی کریں گے، کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین اتوار کو کراچی پہنچیں گے اور پریس کانفرنس کریں گے۔

عماد وسیم اور شاداب خان پیرکو اسلام آباد پہنچیں گے اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں میڈیا ٹاک کریں گے،منگل کے روز بابراعظم اور امام الحق ڈھائی بجے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔

شعیب ملک ، محمد حفیظ، محمد عامر اور وہاب ریاض ٹیم کے ہمراہ نہیں  آئیں گے،ہیڈ کوچ مکی آرتھر انگلینڈ سے جنوبی افریقہ جائیں گے،باؤلنگ کوچ اظہر محمودانگلینڈ میں ہی قیام کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز