قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پرشائقین آپےسےباہر

قومی ٹیم ‏ ناقص پرفارمنس ‏ شائقین آپےسےباہر لندن ‏ ‏92 نیوز سرفراز احمد ‏
۲۲ جون, ۲۰۱۹ ۴:۵۰ شام

لندن ( 92 نیوز) ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر شائقین بھی آپے سے باہر ہونے لگے، قومی ٹیم کے ہوٹل سے باہر فینز کرکٹ ٹیم پر جملے کسنے لگے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو جس میں نوجوان نے کپتان سرفراز احمد کے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، بعد میں نوجوان نے کپتان سرفراز احمد کے متعلق نازیبا الفاظ پر معافی مانگ لی۔

قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں ہار پر شائقین کا غصہ ٹھنڈا ہونے کا نام  نہیں لے رہا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کا  انگلینڈ میں ہوٹل سے باہر نکلنا دو بھر ہو گیا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں  ایک نوجوان  نے مقامی ہوٹل میں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے،جس  کے بعد نوجوان نے معافی مانگتے ہوئے کہا مجھ سے غلطی ہو گئی جس پر شرمندہ ہوں، معلوم نہیں تھا ویڈیو وائرل ہونے سے معاملہ اتنا بڑا ہوجائے گا۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی سوشل میڈیا اور سڑکوں پر فینز کے نامناسب رویوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور فینز کی جانب سے ایسے رویے سے ٹیم  کی حوصلہ شکنی بھی ہو گی۔

تازہ ترین ویڈیوز