قومی ٹیم کا کرکٹ ورلڈ کپ میں سفر ختم، کھلاڑیوں کی وطن واپسی

کرکٹ ورلڈ کپ سفر ختم کھلاڑیوں وطن واپسی
۰۷ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۵۰ دن

 کراچی (92 نیوز) ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہونے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی ہو گئی۔ کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین کراچی پہنچ گئے۔ امام الحق، بابر اعظم لاہور جبکہ عماد وسیم ،شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی اسلام آباد پہنچے۔

شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے کراچی ایئر پورٹ پر کپتان سرفراز احمد کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ سرفراز احمد نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کیا۔ ان کا کہنا تھا آج دوپہر پریس کانفرنس میں بات کروں گا۔ سرفراز احمد دوپہر ڈھائی بجے کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔

نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین بھی انگلینڈ سے کراچی پہنچے۔ محمد حسنین ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہ کھیل سکے۔ بابر اعظم، امام الحق اور آصف علی لاہور ایئر پورٹ جبکہ عماد وسیم، شاداب خان ،شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان اسلام آباد  پہنچے۔

شعیب ملک ، محمد حفیظ، محمد عامر اور وہاب ریاض کچھ روز انگلینڈ میں ہی قیام کریں گے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر انگلینڈ سے جنوبی افریقہ جائیں گے۔ باؤلنگ کوچ اظہر محمود بھی انگلینڈ میں ہی قیام کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز