Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان رواں سال وزڈن کے پانچ بہترین بلے بازوں میں شامل

قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان رواں سال وزڈن کے پانچ بہترین بلے بازوں میں شامل
April 15, 2021

لاہور (92 نیوز) قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے لیے ایک اور اعزاز آ گیا۔ محمد رضوان رواں سال وزڈن کے پانچ بہترین بلے بازوں میں شامل ہو گئے۔

محمد رضوان کو پچھلے سال انگلینڈ میں شاندار کارکردگی پر وزڈن فائیو 2021 میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد رضوان کو یہ اعزاز وکٹوں کے پیچھے اور بیٹنگ میں کارکردگی دکھانے پر دیا گیا۔ انھوں نے 3 ٹیسٹ میچز میں 161 رنز بنائے اور 5 کیچز پکڑے تھے۔ محمد رضوان وزڈن کرکٹ آف دی ایئر میں منتخب ہونے والے 18 ویں  پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ 2017  میں مصباح الحق اور یونس خان یہ اعزاز حاصل کرنے والے آخری پاکستانی کھلاڑی تھے۔

انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس   لگاتار دوسری مرتبہ وزڈن لیڈنگ  کرکٹر آف دی ایئر  کا ایورڈ اپنے نام کرنے میں  کامیاب رہے۔ ویسٹ انڈیز کے  اسٹار  بلے باز کیرن پولارڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیڈنگ پلیئر  آف دی ایئر قرار پائے۔