Friday, November 27, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

قومی مجرم جان لیں عمران خان دباؤ میں نہیں آئے گا،سینیٹر شبلی فراز

قومی مجرم جان لیں عمران خان دباؤ میں نہیں آئے گا،سینیٹر شبلی فراز
October 20, 2020 03:22 pm

اسلام آباد (92 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ‏چند روز سے سیاسی بہروپیوں نے ڈرامہ رچا رکھا ہے، قومی مجرم جان لیں عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ میں کہا کہ فواد چودھری نے بھی ٹویٹ کیا کہ پی ڈی ایم کی ناکامی عمران خان سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا ہے نااہلوں کے پلیٹ فارم پی ڈی ایم سے شاید بلاول کو وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی، نکما پن اور بیڈ گورننس نظر نہیں آئی۔

Contact Details