قومی سلامتی کا ملکی معیشت سے گہرا تعلق ہے ، آرمی چیف


قومی سلامتی ملکی معیشت آرمی چیف راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز ‏ جنرل قمر جاوید باجوہ ‏
۰۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معیشت اور سلامتی کے باہمی اثرات کے موضوع  پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  قومی سلامتی کا ملکی معیشت سے گہرا تعلق ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی آڈیٹوریم  میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ قومی سلامتی ،  خوشحالی  کی ضروریات اور معاشی نمو میں توازن کا نام ہے ، مختلف مباحثوں اورسیمینارزکامقصدسٹیک ہولڈرزکوایک پلیٹ فارم پرلاناتھا۔

قومی سلامتی ملکی معیشت آرمی چیف راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز ‏ جنرل قمر جاوید باجوہ ‏
قومی سلامتی کا ملکی معیشت سے گہرا تعلق ہے ، آرمی چیف

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے شرکاء کوملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال کی بہتری سے آگاہ کیا کہا کہ سرکاری اورنجی شعبہ میں بہترہم آہنگی کا ملکی معیشت پر مثبت اثر پڑ رہا ہے قومی سلامتی کا ملک کی معیشت سے گہرا تعلق ہے۔

سیمینار کا مقصد فریقین کو ایک پلیٹ فارم پربیٹھا کر آگے بڑھنے کیلئے تجاویز لینا ہے ، آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، صورتحال میں بہتری کے اقتصادی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق حکومت کی اقتصادی ٹیم نے تاجروں کو کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا ، بتایا قومی معیشت میں استحکام کی کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج آرہے ہیں۔

تاجروں نے کاروبار ی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز شیئرکیں ، یقین دہانی کرائی کہ حکومت سے اصلاحات کے نفاذ میں تعاون کریں گے ٹیکس ادا اور سرمایہ کاری کرکے اپنا کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز