Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب

قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب
November 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کو ری اسٹرکچرنگ اور کفایت شعاری سے متعلق ٹاسک فورس بریفنگ دے جائے گی ۔ اجلاس میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگی اور تبدیلی کی منظوری دی جائے گی ۔ اجلاس میں الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت گلگت بلتستان میں عدالتوں کے پرایذائڈنگ افسران تعینات کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔ سپیشل کورٹ بنکس پشاور کے پریذائڈنگ افسر کی ڈیپوٹیشن میں توسیع اور پاک عرب ریفائنری لیمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ اجلاس میں زائرین مینجمنٹ پالیسی کابینہ میں منظوری کے لئے پیش ہو گی ۔ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اکیس اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔