قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس دوبارہ شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی کی نذر

قومی اسمبلی، بجٹ، اجلاس، ہنگامہ آرائی
۱۷ جون, ۲۰۱۹ ۹:۳۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) عوام کو ایک کروڑ 26 لاکھ روپے میں پڑنے والا قومی اسمبلی اجلاس کا ایک اور سیشن بغیر کسی کارروائی ملتوی کردیا گیا۔

اجلاس تو بجٹ پر بحث کیلئے شروع ہوا مگر شہبازشریف نے تقریر کے ابتدا میں ہی آٓصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کا مطالبہ کر کے بحث کا رُخ تبدیل کردیا۔

شہبازشریف نے بجٹ پربحث کی بجائے پروڈکشن آرڈر کی بات کی تو حکومتی بنچوں  نے شور شرابہ  شروع کردیا۔ اسپیکر روکتے ٹوکتے رہے مگر ہنگامہ جاری رہا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے جہاں زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کیا وہیں۔حکومتی رویے پر تنقید بھی کی ۔

آصف زرداری کے پروڈکشن جاری نہ کرنے کےخلاف پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اسپیکر آفس کے باہر احتجاج بھی کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز