قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

۲۹ جون, ۲۰۱۹ ۹:۰۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کیخلاف مذمتی قرارداد منظور ہو گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر تیر اندازی بلاول بھٹو کو مہنگی پڑ گئی۔  تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی  شیریں مزاری، اسد عمر اور  شفقت محمود کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی نے منظور کر لی ۔

قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر ایوان کے نگہبان ہیں، بلاول کے الفاظ نامناسب اور اسپیکر کے عہدے کی توہین ہے۔

قرارداد کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتیں واک آؤٹ کر گئیں۔ پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو کےخلاف قرارداد مسترد کر دی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز