قومی ادارہ صحت برائے اطفال کراچی حشرات کا مرکز بن گیا

قومی ادارہ صحت اطفال حشرات کراچی ‏ ‏92 نیوز
۲۱ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۵۶ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی  میں قومی ادارہ صحت برائے اطفال حشرات کا مرکز بن گیا ۔  ادارے میں  کاکروچ  یلغار کئے بیٹھے ہیں ۔ نیبولائزر مشین، آکسیجن سلنڈر اور ادویات پر کاکروچ مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں ۔

ملک کے بڑے شہر میں چھوٹے بچوں کے بڑے مرکز  میں  صحت کے انتظامات انتہائی ناقص ہو گئے  ،  کاکروچوں   کی بھرمار سے نومولود بچوں کی صحت کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں جب کہ  نیبولائزر مشین، آکسیجن سلینڈر اور ادویات پر کاکروچ مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں ۔

صورتحال مریض بچوں  کے لئے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز