قندھار میں پہلی بار خواتین کیلئے فٹنس سنٹر کھل گیا


Gym
24 ستمبر, 2020 11:56 دن

قندھار ( 92 نیوز) افغانستان کے قدامت پسند صوبہ قندھار  میں پہلی بار خواتین کیلئے فٹنس سنٹر کھل گیا ، روایتی افغان لباس میں ورزش کرتی  خواتین افغان معاشرے میں ہونے والی تبدیلیوں کا پتہ دینے لگیں ہیں۔

افغانستان کے قدامت پسند صوبہ قندھار  میں پہلی بار خواتین کے لیے مخصوص فٹنس سنٹر کھل گیا، جم میں آنے والی خواتین برقع اور چادریں زیب تن کیے اپنی صحت اور تندرستی کا خیال رکھتی ہیں۔

ملکہ ثریا نامی اس جم کی مالکہ مریم درانی کہتی ہیں کہ ان کے اس آئیڈیے کو مقامی خواتین نے بہت پسند کیا اور کافی تعداد میں خواتین یہاں آئیں تاہم مردوں کی زیادہ تر تعداد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

جدید مشینوں پر ایکسر سائز کرتی خواتین کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہاں حالات تشویشناک ہیں، خصوصا خواتین خوفزدہ ہیں تاہم مثبت پہلو دیکھنا چاہئے کہ صحت کا خیال رکھنا کس قدرضروری ہے۔

اس حوالے سے مقامی مردوں کا کہنا ہے کہ خواتین سےمتعلق ایسے ادارے اگر خواتین چلائیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز