Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قمبر کے وارہ فوڈ گودام میں گندم کھلے آسمان تلے خراب ہونے لگی

قمبر کے وارہ فوڈ گودام میں گندم کھلے آسمان تلے خراب ہونے لگی
January 23, 2020
 کراچی (92 نیوز) محکمہ خوراک سندھ کی نااہلی سامنے آ گئی۔ قمبر کے وارہ فوڈ گودام میں گندم کھلے آسمان تلے خراب ہونے لگی۔ صوبائی حکومت کو کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔ دوسری طرف چوروں نے سرکاری گوداموں کو بھی نہ بخشا۔ 6 ماہ قبل نیب سکھر کی جانب سے نصیرآباد کے سیل شدہ فوڈ گودام سے گندم کی کئی بوریوں چوری ہوگئیں ۔ چوروں نے فوڈ گودام کے تالے توڑ کر گندم کی بوریاں چوری کیں ۔ فوڈ گودام انچارج لاڑکانہ کے مطابق اطلاع ملنے پر صبح سویرے پہنچ کر چیک کروایا تو سیکڑوں کی تعداد میں گندم کی بوریاں غائب تھیں۔ چھ ماہ قبل نیب سکھر ٹیم نے نصیرآباد فوڈ گودام کو 26 ہزار گندم کی بوریاں کم ہونے پر سیل کردیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے گودام سے گندم کی بوریاں چوری ہونے کی شکایت موصول نہیں ہوئی اگر شکایت ملے گی تو تحقیقات کرینگے۔