قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور کار میں ٹکر، 6 افراد جاں بحق


قلعہ سیف اللہ ، ٹرک اور کار میں ٹکر ، 6 افراد جاں بحق ، 92 نیوز
26 ستمبر, 2020 8:20 دن

قلعہ سیف اللہ (92 نیوز) قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور کار میں ٹکر سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق جائے حادثہ  شہر سے دور ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کار میں سوار افراد کوئٹہ سے براستہ ژوب اسلام آباد جا رہے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز