قلات اور ہرنائی میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

بلوچستان ، طوفانی بارشیں، سیلابی ریلے ، راجن پور ، نشیبی علاقوں ، تباہی
۱۶ مئی, ۲۰۱۹ ۸:۴۲ شام

قلات (92 نیوز) قلات اور ہرنائی میں طوفانی بارش سےنشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

قلات، ہرنائی، چمن اور بلوچستان کےدیگر علاقوں میں بادل برس پڑے ۔ طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ کوئٹہ کراچی اور ہرنائی پنجاب شاہراہ کئی مقامات سے بند ہو گئی۔ ہرنائی میں ایک گاڑی سیلابی پانی میں بہہ گئی تاہم مسافروں کو بچا لیا گیا۔

سندھ کے علاقے مٹیاری، بھٹ شاہ، شاہپور چاکر، قمبر، نوابشاہ، سیہون شریف اور دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ کئی علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہو گیا جبکہ بجلی بھی غائب ہو گئی۔

کراچی میں درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی جبکہ ہلکی بارش کا ابھی امکان ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم کی صورت حال بہتر رہی۔ سارا دن ٹھنڈی ہواؤں کا بسیرا رہا جس کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں کا درجہ حرارت کم رہا۔

تازہ ترین ویڈیوز