قصور میں کھلا پٹرول فروخت کرنیوالی دکان میں آگ لگ گئی

قصور ‏ ‏92 نیوز شفیع والا چوک ‏ آگ لگ گئی کھلا پٹرول ‏ پلاسٹک شاپنگ بیگ ‏ ریسکیو ‏ ریسکیو کی ٹیمیں ‏
۱۲ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۵ دن

قصور ( 92 نیوز) قصور کے شفیع والا چوک کی ایک دکان میں پٹرول کی ٹینکی پھٹنے سے آگ لگ گئی  جس نے مزید دو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دکان میں کھلا پٹرول اور پلاسٹک شاپنگ بیگ فروخت کئے جاتے تھے  کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے چند لمحوں میں  پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس نے دو ملحقہ دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، ریسکیو کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کی جدوجہد شروع  کی ۔

تازہ ترین ویڈیوز