قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ،وزیراعظم عمران خان

قربانی وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز عید الاضحی
۱۲ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۵۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  عید الاضحی  کی مبارکباد  دیتے ہوئے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ  قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ  حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ  کی تسلیم و رضا کی یادگار ہے،آج کے دن عظیم شخصیات نے اطاعت و ایثار کی لازوال مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ دعاہے عوام کی زندگی میں خوشیوں کے مواقع بار بار آتے رہیں،قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم  ترقی نہیں کرسکتی،پاکستان معاشی اور معاشرتی مشکلات کے دور سے گزر رہا ہے،قوم کو اقتصادی بحالی کی حکومتی کوششوں میں تعاون کرنا ہوگا۔

تازہ ترین ویڈیوز