Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قذافی اسٹیڈیم میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا ٹاکر ہو گا

قذافی اسٹیڈیم میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا ٹاکر ہو گا
March 10, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان سپر لیگ فائیو  میں ایک دن کے وقفے کے بعد آج پھر سے ایکشن سے بھرپور مقابلے شروع ہوں گے ، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں  لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی ، دونوں ٹیموں نے بڑے میچ کیلئے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی  آج شام سات بجے  میدان میں اتریں گی ، ایونٹ  میں اس سے قبل پشاور زلمی اور لاہور قلندرز  ایک بار مقابل آچکی ہیں جہاں  پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 16 رنز سے شکست دی تھی ۔ پشاور زلمی نے اب تک 8 میچ میں سے چار میں فتح حاصل کی جب کہ تین بار ناکامی کا منہ دیکھا ، پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر  نو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر  اور فتح کیساتھ ہی پلے آف مرحلے میں  پہنچ جائے گی ۔ لاہور قلندرز کو اب تک کھیلے گئے میچز میں سے تین میں فتح اور چار میں شکست ہوئی ،یہ چھ پوائنٹس کیساتھ پانچویں پوزیشن  پر ہے ۔