قبائلی اضلاع کے انتخابی عمل میں خواتین ووٹر بھی پیش پیش رہیں

قبائلی اضلاع ‏ انتخابی عمل ‏ خواتین ووٹر ‏ پیش پیش ‏ پشاور ‏ ‏92 نیوز ضم شدہ قبائلی اضلاع ‏ خیبر پختونخوا اسمبلی ‏ جوش و خروش ‏ خواتین ‏ قومی فریضہ ‏ دہشتگردی ‏ شدید متاثرہ ضلع ‏ شمالی وزیرستان ‏ ووٹ پول ‏ نئی تاریخ رقم
۲۰ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۴۶ شام

پشاور ( 92 نیوز) ضم شدہ قبائلی اضلاع میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات پہلی مرتبہ منعقد ہوئے، اس موقع پر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا، خواتین بھی قومی فریضہ ادا کرنے میں پیش پیش رہیں، دہشتگردی سے شدید متاثرہ ضلع شمالی وزیرستان میں قبائلی خواتین کی بڑی تعداد نے ووٹ پول کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں پہلے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں خواتین نے ووٹ کےلئے نہ نکلنے کی روایت توڑ دی،شمالی وزیرستان میں خواتین ووٹرز بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز پہنچی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

گورنمنٹ گرلزہائی اسکول ایپی فقیر کلی میں قائم خواتین پولنگ اسٹیشن پر موجود خواتین عملہ نے بھی قبائلی خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے پرخوشی کا اظہار کیا۔

دیگرقبائلی اضلاع کرم، مہمند،خیبر اور اورکزئی میں بھی بعض مقامات پر خواتین نے پورے جوش وخروش سے حق رائے دہی استعمال کیا ، کچھ علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز پرخواتین ووٹرز کی تعداد کم رہی۔

تازہ ترین ویڈیوز