قانون کے دائرے میں رہ کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی کوشش کریں گے ،وزیر خارجہ

۰۸ نومبر, ۲۰۱۸ ۷:۴۷ شام

ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی کوشش کریں گے۔

ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں کیونکہ خطے میں دیرپا امن کیلئے مذاکرات ہی واحد حل ہے۔

مولانا سمیع الحق کے قتل پر انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے قتل پر دلی دکھ ہے۔ امید ہے قاتل جلد پکڑ لئے جائیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز