قاتل کورونا مزید 105 زندگیاں نگل گیا، اموات کی مجموعی تعداد 3ہزار 695 ہو گئی


coronavirus
۲۳ جون, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۳ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، قاتل کورونا  مزید 105 افراد کی زندگیاں نگل گیا ،  24گھنٹے میں3 ہزار 946 نئے کیسز رپورٹ  ہوئے ، وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 85  ہزار سے تجاوز کرگئی۔

قاتل کورونا وائرس  کے مہلک وار جاری ہیں ، مزید105زندگیوں کا چراغ گل کردیاجس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 695 تک جاپہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 946 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 34 تک پہنچ گئی ۔

 سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 71 ہزار 92 ہیں  ۔  پنجاب میں 68 ہزار 308 ، خیبرپختونخوا میں  22 ہزار 633 ، اسلام آباد میں 11 ہزار 219 ، بلوچستان میں 9 ہزار 587 ، گلگت بلتستان میں 1326 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 869 ہے۔

ترجمان کے مطابق  پنجاب میں سب سے زیادہ 1495 افراد ، سندھ میں 1103 ، خیبرپختونخوا میں 843 ، بلوچستان میں  104 ، اسلام آباد میں 106 ، گلگت بلتستان  اورآزاد کشمیر میں 22، 22 افراد دم توڑ گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے ملک بھر کے 769 اسپتالوں میں 6 ہزار 215 مریض زیر علاج ہیں  اب تک 73 ہزار 471 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 599 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.