قاتل ڈینگی کراچی میں مزید 2 زندگیاں نگل گیا


پنجاب ‏ ڈینگی ‏ محکمہ صحت لاہور ‏ ‏92 نیوز
۰۷ دسمبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۵ شام

کراچی (92 نیوز) موسم سرد ہوگیا مگر قاتل ڈینگی سے جان نہ چھوٹ سکی، کراچی میں ڈینگی بخار نے مزید 2 افراد کی جان لے لی۔ نجی اسپتال میں زیرعلاج 32سالہ خاتون اور 16سالہ نوجوان چل بسے۔

کراچی میں رواں سال کے دوران ڈینگی سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 45 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں رواں سال کے دوران 15 ہزار 963 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔

شہر قائد کے باسیوں کا کہنا ہے کہ کھڑے پانی کے باعث ڈینگی مچھر ختم نہیں ہو رہے، انتظامیہ کی جانب سے صفائی کا نظام بہتر نہ ہونا اس کا بڑا سبب ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز