Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قاتل ڈورنے دیال سنگھ کالج کے لیکچررکی سانسوں کی ڈوری کاٹ دی

قاتل ڈورنے دیال سنگھ کالج کے لیکچررکی سانسوں کی ڈوری کاٹ دی
March 5, 2021

لاہور (92 نیوز) قاتل ڈورنے دیال سنگھ کالج کے لیکچررکی سانسوں کی ڈوری کاٹ دی، پروفیسر آفتاب امریکا سے پی ایچ ڈی کرکے آیا اور کچھ دن بعد اس کی شادی تھی۔ وزیراعلیٰ کے نوٹس پر ایس ایچ اواچھرہ کو معطل کردیا گیا۔

قاتل ڈور لاہور میں ایک اور جان لے گئی! وحدت روڈ پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل پرسوار لیکچرر جاں بحِق ہوگیا۔

کنگن پور کا پروفیسر محمد آفتاب صبح سویرے دیال سنگھ کالج پڑھانے جا رہا تھا کہ قاتل ڈورگلے پر پھرگئی۔

سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگرنے پتنگ بازی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم نے بہت اچھا شہری، انسان اور معلم کھو دیا۔

امریکاسے پی ایچ ڈی کیمسڑی محمدآفتاب کی میت کنگن پورگھرمیں پہنچائی گئی تووہاں کہرام مچ گیا، پروفیسرمحمد آفتاب کی کچھ دن بعد شادی بھی تھی۔

نمازجنازہ کے بعد پروفیسرمحمدآفتاب کومقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے نوٹس پر ایس ایچ او اچھرہ کو معطل کرکے ڈی ایس پی اچھرہ محمد اظہراسحاق کو وضاحتی لیٹر جاری کر دیا گیا۔

اس دوران لاہورپولیس نے پتنگ بازی کے نقصانات کے بارے میں آگاہی مہم بھی شروع کردی ہے۔ رواں سال میں اب تک 2 بچوں سمیت 10 افراد دھاتی ڈور پھرنے سے زخمی ہوکر اسپتال پہنچ چکے ہیں۔

پتنگ کی ڈور سے شہری کا گلہ کٹ جانے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا گیا۔