Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قابض بھارتی فوجیوں نے پلوامہ اور شوپیاں میں فائرنگ کرکے 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا

قابض بھارتی فوجیوں نے پلوامہ اور شوپیاں میں فائرنگ کرکے 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا
April 9, 2021

سرینگر (92 نیوز) قابض بھارتی فوجیوں نے پلوامہ اور شوپیاں میں فائرنگ کرکے 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ شہید نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں اور پلواما کے علاقوں میں 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فورسز نے ضلع پلواما میں نیبگمج اور شوپیاں میں جان محلہ کے علاقوں کو محاصرے میں لے کرسرچ آپریشن کیا۔ مزاحمت پر دو نوجوانوں کو پلواما اور دو کو شوپیاں میں شہید کیا گیا۔

قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی جبکہ اب بھی علاقے میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز کی کارروائی میں تین کشمیری نوجوان شہید ہو گئے تھے۔ اس طرح دو روز میں شہادتوں کی تعداد سات تک جا پہنچی۔