Wednesday, June 23, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عید الفطر کی نماز ماڈل ٹاؤن میں ادا کی

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عید الفطر کی نماز ماڈل ٹاؤن میں ادا کی
May 13, 2021

لاہور (92 نیوز) قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عید الفطر کی نماز ماڈل ٹاؤن میں ادا کی، ملکی سلامتی، کشمیر، فلسطین اور مُسلم اُمہ کے لئے دعائیں کیں گئیں۔

شہباز شریف نے عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی کے اس موقع پر نادار اور مستحق افراد کی ضروریات کو ذاتی ضروریات پر ترجیح دینے کی تعلیم اور ترغیب دی گئی ہے۔ کہا کہ، اللہ تعالیٰ کے ہاں یہ انتہائی مقبول عمل ہے کہ ہم اپنے سے کمزور اور ضرورت مند بھائیوں بہنوں کا خیال کریں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ شدید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی میں دوسروں کے لئے احساس کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ عبادات اور اللہ کریم کی خصوصی عنایات کے اس موقع پر کورونا سے نجات، ملک وقوم اور اُمت مُسلمہ سمیت انسانیت کی فلاح کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، اللہ تعالیٰ اس عید کو ہم سب کی بخشش کا ذریعہ بنائے، تمام مریضوں بالخصوص کورونا سے متاثرہ افراد کو شفاء عطا فرمائے۔