Thursday, January 21, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل واوڈا کیخلاف نا اہلی کی درخواستوں پر سماعت 27 فروری تک ملتوی

فیصل واوڈا کیخلاف نا اہلی کی درخواستوں پر سماعت 27 فروری تک ملتوی
February 3, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے  فیصل واوڈا  کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 27 فروری تک ملتوی  کردی ۔ چیف الیکشن کمشنر  کی سربراہی میں کمیشن نے فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ فیصل واوڈا نے 7 جون کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت صرف پاکستانی شہریت ظاہر کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا  کہ کیا یہ دستاویزات تصدیق شدہ ہیں،  جس پر درخواست گزار  کے وکیل نے کہا اگر مزید شواہد ملے تو جمع کرائیں گے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے  کہا آپ تصدیق شدہ دستاویزات جمع کرا دیں ہم ان کا جائزہ لیں گے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کے وکلا کو تصدیق شدہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔