Sunday, June 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل ایدھی کی بھارتی وزیر اعظم مودی کو 50 ایمبولینسز بمعہ میڈیکل اسٹاف دینے کی پیشکش

فیصل ایدھی کی بھارتی وزیر اعظم مودی کو 50 ایمبولینسز بمعہ میڈیکل اسٹاف دینے کی پیشکش
April 23, 2021

کراچی (92 نیوز) بھارت میں کورونا کی وبا نے ہزاروں انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا، انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر پچاس ایمبولینسز بمعہ میڈیکل اسٹاف دینے کی پیش کش کردی۔

بھارت میں کورونا کی وبا بے قابو، ہزاروں انسانی زندگیوں کی خطرات لاحق ہوگئے۔ انسانی ہمدردی اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کومدد کی پیش کش کرتے ہوئے خط لکھ دیا۔

فیصل ایدھی نے اپنے خط میں کہا ہم پچاس ایمبولینس بمعہ عملے کے ساتھ آُپ کو مدد کی پیشکش کرتے ہیں، بھارت میں کورونا کی صورتحال سنگین ہے جسے ہم اچھی طرح سمجھتے ہیں اور آپکو تکلیف میں ڈالے بغیر
سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔

نائینٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے سماجی رہنما فیصل ایدھی نے بتایا اگرچہ بھارت میں سب سے بڑا ا مسئلہ آکسیجن کا ہے مگر دیگر مسائل بھی موجود ہیں بھارتی حکومت نے اجازت دی تو ہم وہاں کسی بھی شہر میں
کام کرنے کیلئے تیار ہونگے۔

فیصل ایدھی نے بتایا کہ وہ اجازت ملنے کی صورت میں وہ میڈیکل اسٹاف سمیت تقریبا اسی لوگ بھارت لے کر جائیں گے ہمارا مقصد وہاں کے لوگوں کو پریشانیوں سے بچانا ہے۔