فیصل آباد: چکن پاکس سے مزید دو مریض دم توڑ گئے


08 اپریل, 2017 9:27 شام

 

فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زیر علاج چکن پاکس کے مزید دو مریض دم توڑ گئے، رواں سال ہونے والی چکن پاکس سے ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہو گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں چکن پاکس کا مرض شدت اختیار کر گیا ہے ایک روز قبل الائیڈ اسپتال میں مزید دو مریض چودہ سال کی ایمان فاطمہ اور پینتیس سالہ ممتاز بی بی دم توڑ گئے جس کے بعد رواں سال ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بارہ تک پہنچ گئی ہے،۔ الائیڈ اسپتال کا ایک ڈاکٹر، نرس اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا ملازم بھی بیماری سے مثاتر ہو گیا ہے۔چکن پاکس آئیسولیشن وارڈ میں تین مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے ۔ انچارج آئیسولیشن وارڈ ڈاکٹر معصومہ کا کہنا ہے کہ چکن پاکس کے مریض تشویش ناک حالت میں ان کے پاس آ رہے ہیں مرنے والے مریضوں میں سے بیشتر دوسرے اضلاع سے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز