فیصل آباد میں 10سالہ گھریلو ملازمہ پر ہمسایوں کا تشدد، تھپڑ مارے

December 5, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔10سالہ گھریلو ملازمہ کو ہمسایوں نے گلی میں تشدد کا نشانہ بنایا۔
فوٹیج میں بچی کو تھپڑ مارتے اور گھسیٹتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے ملزم رانا منیر کو گرفتارکر لیا، مدینہ ٹاؤن پولیس نے بچی کو تلاش کر کے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا ۔