فیصل آباد میں گیس بھرنے سے دو منزلہ مکان دھماکے سے زمین بوس


23 جون, 2019 10:10 دن

فیصل آباد ( 92 نیوز)  فیصل آباد میں گیس بھرنے سے دو منزلہ مکان دھماکے سے زمین بوس ہو گیا،آس پاس کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ ایک ملازمہ جھلس گئی۔

فیصل آباد  کی گلستان کالونی کے محلہ احمد آباد کا یہ دو منزلہ گھر ملبے کا ڈھیر بن گیا، جہاں ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں گیس بھر نے سے زور دار دھماکہ ہوا۔

ینی شاہدین کے مطابق نچلی منزل میں رہائشن پذیر ملازمہ رضیہ بی بی نے جیسے ہی چولہا جلایا زور دار دھماکہ ہوا،، جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی۔

پریشر اس قدر زیادہ تھا کہ گھر میں کھڑی گاڑی گیٹ توڑ کر باہر نکل آئی جبکہ دھماکے سے دائیں اور بائیں واقع دو گھروں کو خاصا نقصان پہنچا،، سامنے والے تین گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اہل علاقہ کہتے ہیں کہ دھماکے سے ان کے گھروں کا بھی نقصان ہوا، سوئی گیس حکام کے مطابق گھریلو گیس لیکیج سے اتنی بڑی تباہی نہیں ہوسکتی۔

دھماکے والا اگھر تو زمین بوس ہوا ہی مالی نقصان اٹھانے والے پڑوسی بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے  ۔

چھوٹی سی کوتائی گیس لیکیج نے مچائی یہ تباہی یا پھر معاملہ کچھ اور؟ پولیس تحقیقات کر رہی ہے جبکہ اہل علاقہ خوف و ہراس کا شکارہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز