Sunday, May 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد میں کٹی پتنگ لوٹنے کی کوشش میں 2 بھائی جاں بحق

فیصل آباد میں کٹی پتنگ لوٹنے کی کوشش میں 2 بھائی جاں بحق
March 26, 2021

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں کٹی پتنگ لوٹنے کی کوشش میں زندگی کی ڈور کٹ گئی، دو بھائی پتنگ بازی کرتے چھت سے گرے، پانچ سالہ بچہ جان گنوا بیٹھا جبکہ زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پتنگ بازی کے شوق نے ایک اور جان لے لی،، فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں کٹی پتنگ پکڑنے کی کوشش میں دو بھائی چھت سے نیچے آن گرے۔

پانچ سالہ سلطان وسیم موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 8 سالہ ضیغم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق بچے کو آنکھ پہ شدید چوٹ آئی جس کے باعث بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

واقعہ کے خلاف اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور متعلقہ حکام سے پتنگ بازی کے فوری سدِباب کا مطالبہ کیا۔