فیصل آباد میں کورونا وائرس سے دو اے ایس ایف اہلکار جاں بحق


ASF
۱۱ جون, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۵ دن

فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں کورونا وائرس کے باعث دو اے ایس ایف اہلکار  جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں انسپکٹر علم الدین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالجبار شامل ہیں ۔

فیصل آباد میں کورونا وائرس نے اے ایس ایف اہلکاروں پر بھی وار شروع کر دیے جس سے دو اے ایس ایف اہلکار جاں کی بازی ہار گئے جب کہ ایک اے ایس آئی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اہلکار علیم سمندی جبکہ عبدالجبار کراچی کے رہائشی تھے  ۔ کورونا سے  متاثرہ اہلکار کا نام حیات   ہے ۔

ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ  متعدد اہلکاروں کے ٹیسٹ کروا رہے ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.