Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد میں عوام کی لاپروائی، ایک روز میں 153 نئے کورونا کیسز رپورٹ

فیصل آباد میں عوام کی لاپروائی، ایک روز میں 153 نئے کورونا کیسز رپورٹ
April 12, 2021

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد بھی عوامی رویوں کو نہ بدل سکی۔ ایک ہی روز میں 153 نئے کیسز سامنے آگئے۔

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باوجود شہریوں کی بے احتیاطی حکومتی اقدامات پر پانی پھیرنے لگی، پہلی اور دوسری لہر میں کامیابی سے مقابلے کے بعد کورونا کی تیسری لہر کے دوران عوام نے لاپروائی کی حد کردی۔ فیصل آباد میں شہریوں نے ماسک پہننا اور سینی ٹائزر کا استعمال چھوڑ دیا۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 153 نئے کیس اور 2 مریض جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث اب تک 15 ہزار سے زائد افراد متاثرہوچکے، اسپتالوں میں بیڈز کی کمی کا مسئلہ بھی انتظامیہ کیلئے درد سر بنا ہوا ہے، عوام احتیاط کریں اس سے پہلے کے پانی سر سے گزر جائے۔