فیصل آباد میں سات سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد
۰۹ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۰۹ شام

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں سفاک ملزموں نے سات سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا، لاش بوری میں بند کر کے گھر سے ملحقہ فیکٹری میں پھینک دی ، پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں سات سالہ معصوم بچی دودھ فروش کی درندگی کا نشانہ بنی ،ملزم سلیم نے ساتھی زاہد کی مدد سے  بچی کو اغوا کر کے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ، قتل کے بعدلاش بوری میں بند  کر کے گھر سے ملحقہ فیکٹری میں پھینک دی ۔

معصوم بچی کے بہیمانہ قتل پر گھر میں کہرام برپا ہو گیا جبکہ علاقہ کی  فضا سوگوار ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ۔

دوسری جانب پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کیا تو انہوں نے اقبال جرم کر لیا ۔

ادھر سرگودھا کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں بھی ایک روز قبل کوڑا کرکٹ سے ملنے والی 12سالہ لڑکی کی شناخت نہ ہو سکی ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کئے گئے ، شناخت مٹانے کے لئے  نذر آتش کیا گیا۔

پولیس نے شک کی بنا پر قریبی ہاسٹل کے وارڈن کو حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین ویڈیوز