فیصل آباد ریلی ، مریم نواز سمیت 2ہزار افراد کیخلاف چار مقدمات درج


فیصل آباد ریلی ‏ مریم نواز ‏ چار مقدمات درج ‏ فیصل آباد ‏ ‏92نیوز روڈ بلاک ‏ ‏8 دفعات شامل پاکستان مسلم لیگ ن ‏ مریم نواز شریف
۲۳ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ دن

فیصل آباد ( 92نیوز) فیصل آباد ریلی پر مریم نواز سمیت دو ہزار افراد کیخلاف چار مقدمات درج کر لئے گئے ، مقدمات میں انتشار پھیلانے ، روڈ بلاک کرنےسمیت 8 دفعات شامل کی گئیں ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر فیصل آباد میں ریلی نکالی گئی  جس پر قانون حرکت میں آیا اور مریم نواز شریف سمیت دو ہزار افراد کی خلاف چار مقدمات درج کر لئے گئے ۔

درج کردہ مقدمات میں انتشار پھیلانے ، سڑک بلاک کرنے  سمیت 8 دفعات شامل کی گئیں جب کہ مریم نواز ، رانا ثنا ء اللہ کی اہلیہ  اور داماد شہریار  سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا۔

سابق میئر ریاض ملک ، ایم این اے جاوید لطیف ، ایم این اے عائشہ رجب بلوچ ،ایم پی اے  ظفر اقبال ناگرہ، اجمل آصف، فقیر حسین ڈوگر، شفیق گجربھی مقدمات میں نامزد ہیں ۔

ایم پی اے رانا علی عباس، مہر حامد رشید ، جعفر علی ، سابق ایم این ایز اکرم انصاری، میاں عبدالمنان، صفدر شاکر، طلال چوہدری بھی مقدمات میں نامزد ہیں ۔

سابق ایم این اے اعجاز ورک، سابق ایم پی اے نواز ملک، خلیل طاہر سندھو، راؤ کاشف رحیم، عظمیٰ بخاری، شیخ اعجاز بھی نامزد ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز