فیصل آباد ، گردے کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والا گروہ گرفتار

۱۴ جون, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۶ دن

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر ایف آئی اے نے کارووائی کرتے ہوئے گردے کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزمان نجی اسپتال میں 19 سالہ نوجوان کا گردہ 35 سالہ خاتون کو لگا رہے تھے۔ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم کے مطابق نجی اسپتال میں عرصہ دراز سے غیرقانونی گردہ ٹرانسپلانٹ کا دھندہ کیا جا رہا تھا۔

ملزمان کا گروہ پنجاب کے مختلف شہروں سے مریض لاتا، اور گردہ پیوند کاری کے لئے لاکھوں روپے فیس وصول کی جاتی جبکہ ڈونر کو معمولی رقم دے کر ٹرخا دیا جاتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون کو الائیڈ اسپتال جبکہ ڈونر سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.