Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد ، محکمہ ایکسائز ایک سال بعد بھی شہریوں کو نمبر پلیٹس جاری نہ کر سکا

فیصل آباد ، محکمہ ایکسائز ایک سال بعد بھی شہریوں کو نمبر پلیٹس جاری نہ کر سکا
December 12, 2020

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے نمبر پلیٹس کی مد میں شہریوں سے نو کروڑ سے زائد کی رقم وصول کر لی گئی لیکن نمبر پلیٹس فراہم نہ کی جا سکیں، شہری گزشتہ ایک سال سے دفاتر کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں۔

فیصل آباد میں کار، رکشا اور موٹر سائیکل  سمیت ہر گاڑی گزشتہ ایک سال سے رجسٹرڈ نمبر پلیٹس سے محروم ہے ، ضلع بھر میں ایک لاکھ شہریوں سے 9 کروڑ سے زائد کی رقم وصول کر لی گئی، لیکن محکمہ ایکسائز نمبر پلیٹس دینا شاید بھول چکا ہے۔

کار کی نمبر پلیٹ کیلئے 1200، رکشا اور موٹر سائیکل کیلئے فی کس 750 روپے وصول کئے گئے، محکمہ کی طرف سے بروقت ٹینڈر نہ ہونا صارفین کیلئے درد سر بنا ہوا ہے، ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا ہے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ان سے پیسے کی وصولی کا عمل جاری ہے، امید ہے کہ نئے سال کے آغاز میں نمبر پلیٹس ملنا شروع ہو جائیں گی۔

نمبر پلیٹس کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو چالان اور گاڑیوں کی بندش سمیت دیگر مشکلات کا سامنا ہے لیکن محکمہ ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں۔