Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد، کورونا سے متاثرہ ایک ہی خاندان کے 4 افراد گھر منتقل

فیصل آباد، کورونا سے متاثرہ ایک ہی خاندان کے 4 افراد گھر منتقل
March 31, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو گھر منتقل کردیا گیا۔ کورونا وائرس سے متاثرہ گھر کا سربراہ کامران صحت یاب ہوچکا ہے۔ کامران کے اہل خانہ میں شامل 4 افراد اور ملازمہ کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ جنرل اسپتال غلام محمد آباد میں کامران اور اس کے اہل خانہ زیرعلاج تھے۔ ایم ایس جنرل اسپتال غلام محمد آباد نے مریضوں کی گھر منتقلی کی تصدیق کردی ہے۔ تمام مریضوں کو اسپتال میں تمام سہولیات دی جارہی تھیں تاہم اس کے باوجود فیملی بضد تھی کہ انہیں گھر منتقل کردیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق مریضوں کی گھر منتقلی سے قبل ضمانتی بانڈ جمع کرائے گئے۔ تمام افراد گھر پر قرنطینہ کریں گے۔ کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔