Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

فیصل آباد میں پاور لومز کی بندش کے باعث مزدور سڑکوں پر نکل آئے

فیصل آباد میں پاور لومز کی بندش کے باعث مزدور سڑکوں پر نکل آئے
October 17, 2019 10:03 pm

 فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں پاور لومز کی بندش کے باعث مالکان کے بعد مزدور بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ مزدوروں نے اہل خانہ کے ساتھ مل کر ضلع کونسل چوک میں احتجاج کیا۔ پاور لومز کی ہڑتال سے دلبرداشتہ لیبر قومی موومنٹ کے مزدور اہل خانہ کے ہمراہ ضلع کونسل چوک جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ مزدوروں نے سول نافرمانی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے بجلی کے بل بھی جلا دئیے۔ مظاہرین نے کہا کھانے کو کچھ نہیں، معصوم بچے بھی بھوک کاٹنے پر مجبور ہیں۔ حکومت نے نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا اب مسائل پیدا کرکے چولہے بھی ٹھنڈے کر دیئے ہیں۔ مظاہرین نے کہا حکومت اور پاور لومز مالکان کے تنازع میں مزدوروں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے۔ حکومت ٹیکسٹائل پیکیج کا اعلان کرکے مسائل کی دلدل سے باہر نکالے۔

رابطہ کیجیے