فیصل آباد میں سوشل میڈیا پر اسلحہ لہرانے والا بلاول نامی شخص گرفتار

فیصل آباد ، سوشل میڈیا ، اسلحہ ، بلاول ، شخص ، گرفتار
۰۲ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۵ شام

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ لہرانے والے بلاول کو گرفتار کر لیا۔

سوشل میڈیا پر رنگ بازی سلاخوں کے پیچھے لے گئی۔ اپ لوڈ ویڈیو میں اسلحہ  لہراتے ہوئے پولیس کو چیلنج کرنے والا ملزم بلاول شکنجے میں آگیا۔ فیصل آباد کے تھانہ رضا آباد پولیس نے فائرنگ کرنے والے بلاول کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی فیصل آباد علی رضا نے رضاآباد پولیس کو ٹاسک دیا جس پر پولیس نے ملزم بلاول کو پستول سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم پر ناجائز اسلحہ رکھنے اور فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملزم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ لہراتے ہوئے  پولیس کو چیلنج کیا اور ہوائی فائرنگ کے  ساتھ ساتھ شراب بھی پیتا دکھائی دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز