فیصلہ معطل ہوا تو نوازشریف کو بری ہونیوالے کیس میں بھی سزا ہو جائیگی ، شیخ رشید

نوازشریف شیخ رشید اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ وزیر ریلوے ‏
۱۳ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۱۹ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر نواز شریف کی سزا سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ معطل ہو جائے تو نواز شریف کو  بری ہونے والے کیس میں بھی سز اہو جائے گی ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ  90 دن اہم ہیں ، مریم نواز نے ن لیگ کو تباہ کر دیا ، مبینہ ویڈیو مسلم لیگ ن کے گلے پڑ جائے گی ، یہ سارے پھنس گئے ہیں ، ناصر جنجوعہ ان کے حق میں گواہی نہیں دیں گے ، ایک بادشاہ نے کہا نواز شریف کو جانے دو لیکن عمران خان نے انکار کر دیا ۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جو جتنا شیخ رہا ہے اس کیخلاف اتنے بڑے کیسز ہیں ،چور مچائے شور کی فلم 90 دن میں اپنے انجام کو پہنچ جائے گی، ویڈیوز کی سیاست ختم ہو چکی ہے، شہباز شریف اور حمزہ اور مریم نواز کو نواز شریف عزیز ہے، شیخ رشید نے شہباز شریف کو دوست قرار دے دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر دو گروپ ہیں ایک ڈھیل اور دوسرا جوڈو کراٹے والا ، چور ملے ہوئے تھے،ٹکے مار، چور لٹیرے، لوٹ کر کھا گئے ، سینیٹ چئیرمین کا الیکشن دلچسپ اور کانٹے دار ہوگا،صادق سنجرانی جیتیں گے، عمران خان ٹرمپ سے ملنے جارہے ہیں، دونوں کا مزاج ایک جیسا ہے، اللہ خیر کرے۔

تازہ ترین ویڈیوز