فیس بک اور گوگل کا بزنس ماڈل انسانی حقوق کیلئے خطرہ،ایمنسٹی انٹرنیشنل


۲۱ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ دن

نیو یارک ( 92نیوز) فیس بک اور گوگل کا بزنس ماڈل پوری دنیا میں انسانی حقوق کیلئے خطرہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’’سرویلنس جائنٹس کے عنوان سے رپورٹ جاری کر دی۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مفت آن لائن سہولیات دینے کے بعد ان کی ذاتی معلومات کو مالی فوائد کیلئے استعمال کرنا، اظہار رائے کی آزادی سمیت کئی انسانی حقوق کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کے جاسوسی یا نگرانی پر مبنی بزنس ماڈلز لوگوں کو گھاٹے کا سودا کرنے پر مجبور کرتے ہیں، جہاں لوگوں کو آن لائن حقوق سے مستفید ہونے کیلئے انسانی حقوق کی پامالی پر مبنی نظام کے آگے سر جھکانا پڑتا ہے، جو رازداری کے حق سے فطری طور پر ہی مطابقت نہیں رکھتا۔

تازہ ترین ویڈیوز