فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ سروس کا سرور ڈاؤن ، سوشل میڈیا صارفین ‏پریشان

فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ سروس کا سرور ڈاؤن ،سوشل‎ ‎میڈیا صارفین ‏پریشان
۱۴ اپریل, ۲۰۱۹ ۶:۴۹ شام

لاہور (92 نیوز)  پاکستان سمیت دنیا بھر میں  فیس بک ،انسٹا گرام اور  واٹس ایپ  سروس کا سرور ڈاؤن ہوگیا جس سے سوشل میڈیا کے کروڑوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مسئلہ سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین  ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے اور ٹوئٹر پر اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی ، کسی نے  فیس بک  سے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا مشور دیا  تو کسی نے مزاحیہ تصویر لگاکر اپنے  جذبات  بیان کیے ۔

گزشتہ  ماہ بھی فیس بک  کا سرور چوبیس گھنٹے کیلئے  ڈاؤن ہوگیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز