فیاض الحسن چوہان معاملہ سلجھانے پی آئی سی پہنچے ،وکلاء نے تشدد کا نشانہ بنادیا


فیاض الحسن چوہان ‏ پی آئی سی ‏ وکلاء لاہور ‏ ‏92 نیوز وزیر اطلاعات ‏
۱۱ دسمبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۱ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان وکلاء اور ڈاکٹروں کا معاملہ سلجھانے کے لئے پی آئی سی پہنچے  مگر مشتعل وکلاء نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

صوبائی وزیر اطلاعات کو پولیس اہلکاروں نے بمشکل وکلاء کے چنگل سے چھڑایا  اور بحفاظت دور لے گئے ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وکلاء نے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی ، وکلاء کی بہتری کے لئے یہاں آیا تھا ، ڈرنے والا نہیں ہوں ، تشدد کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی گروہ کو قانون ہاتھ میں  لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

تازہ ترین ویڈیوز