Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیاض الحسن چوہان سے صوبائی وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس، فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی مقرر

فیاض الحسن چوہان سے صوبائی وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس، فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی مقرر
November 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) فیاض الحسن چوہان سے صوبائی وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان محکمہ کالونیز کے وزیر رہیں گے۔ فردوس عاشق اعوان وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی معاون خصوصی مقرر کر دی گئی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پنجاب کابینہ کی ٹیم کے مڈل آرڈر اور فیلڈ پلیسنگ میں تبدیلی کر دی گئی۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ فردوس عاشق اعوان  کو معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان وزارت اطلاعات سے اپنے ہٹائے جانے سے لاعلم نکلے ، کہا انہیں خود کو ہٹائے جانے کا علم نہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض الحسن چوہان صرف محکمہ کالونیز کے وزیر ہوں گے۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان بطور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خدمات سرانجام دیں گی۔ اطلاعات کا شعبہ بھی ان کے پاس ہو گا۔ پنجاب کے دو وزراء مہر محمد اسلم اور زوار حسین وڑائچ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ مہر محمد اسلم کوآپریٹیو اور زوار حسین وڑائچ جیل خانہ جات کے وزیر تھے۔