Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فٹبال ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ڈنمارک، اسپین اور جرمنی نے اپنے میچز جیت لیے

فٹبال ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ڈنمارک، اسپین اور جرمنی نے اپنے میچز جیت لیے
March 29, 2021

لندن (92 نیوز) فٹبال ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ڈنمارک، اسپین اور جرمنی نے اپنے میچز جیت لیے۔

ڈنمارک کی ٹیم مالدووا سے ٹکرائی ۔ ڈنمارک  نےحریف ٹیم کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے  اور گول پہ گول کرتے ہوئے مالدووا کی ٹیم کو آٹھ صفر سے  دھول چٹا دی۔

اسپین اور جارجیا کی ٹیمیں  مد مقابل آئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ  مقابلہ ہوا۔ اسپین کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے  کے بعد انجری ٹائم میں گول داغ کر ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی۔

جرمنی اور پولینڈ نے بھی اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی ۔ جرمنی نے رومانیہ کو ایک صفر سے شکست دی۔ پولینڈ نے لیونڈوسکی  کے دو گولز کی بدولت اندورا کو  تین صفر سے ہرا دیا۔